وائرس ختم ہونے تک احتیاط برتیں:ڈبلیو ایچ او

   

اقوام متحدہ ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارے صحت کی جانب سے جمعے کے روز کہا گیا ہے کہ بعض ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی نوٹ کی گئی ہے تاہم جب تک یہ وائرس مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک احتیاط برتی جائے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ترجمان نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے سے متعلق اقدامات میں نرمی کو وائرس کے پھیلاؤ کا خاتمہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وائرس کا پھیلاؤ ختم نہیں ہوا ہے۔