وائس چانسلر انگلش اینڈ فارن لینگویجس یونیورسٹی کی گورنر سوندرا راجن سے ملاقات

   

حیدرآباد۔ وائس چانسلر انگلش اینڈ فارن لینگویجس یونیورسٹی اور یو جی سی کے رکن پروفیسر ای سریش کمار نے گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے راج بھون میں ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر کو میٹ دی لیڈنگ لائیٹس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جس کے تحت گورنر یونیورسٹی طلبہ سے بات چیت کریں گی تاکہ انہیں زندگی میں مزید ترقی کیلئے حوصلہ افزائی اور رہنمائی حاصل ہو۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے فیکلٹی، اسٹاف اور طلبہ کیلئے کیمپس میں ٹیکہ اندازی کے اہتمام میں تعاون کی اپیل کی۔ گورنر نے ریاستی یونیورسٹیز کی طرح اعلیٰ تعلیم کے بہتر نتائج کیلئے توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ گورنر نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تلنگانہ ریاست معیاری اعلیٰ تعلیم میں نمبر ون رہے۔ وائس چانسلر نے گورنر کو یونیورسٹی کی مختلف سرگرمیوں سے واقف کرایا۔ اس موقع پر گورنر کے سکریٹری کے سریندر موہن اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔