وائٹ ہاؤس میں پالتو بلی ’وِلو‘ کی آمد

   

واشنگٹن ۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن نے طویل انتظار کے بعد وائٹ ہاؤس میں بائیڈن خاندان کی پالتو بلی کو متعارف کرا دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق دو سال کی پالتو بلی کا نام ’وِلو‘ ہے جو پروفیسر جِل بائیڈن نے پنسلوانیا میں اپنے آبائی شہر ولو گروو کے نام پر رکھا ہے۔ صدر جو بائیڈن کی اہلیہ کے ترجمان مائیکل لاروسا نے بتایا کہ 2020 میں ایک انتخابی مہم کے دوران جِل بائیڈن کی ملاقات وِلو سے ہوئی تھی۔ وِلو ایک فارم پر رہتی تھی۔