وائی ایس آرکانگریس لیڈر کو عوامی برہمی کاسامنا

   

حیدرآباد22مئی (یو این آئی) آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے لیڈر کو عوامی برہمی کا سامناکرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق ضلع باپٹلہ کے حلقہ آدنکی انچارج کرشنا پر ایک پروگرام کے دوران عوام نے برہمی کااظہار کیا۔بعض خواتین نے ان پر سوالات کی بوچھارکردی اور ان کے مسائل حل نہ کرنے پر بعض نے ان کی سرزنش کی۔اس موقع پر کئی خواتین نے ان کے سامنے مسائل پیش کئے اور ان کے حل میں ناکامی کا الزام لگایا۔اس مرحلہ پر وی او اے کے طورپر کام کرنے والی ایک خاتون نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کو وقت پر تنخواہ نہیں مل پارہی ہے ۔اس سلسلہ میں کئی مرتبہ عہدیداروں کو توجہ دلائی گئی تاہم اس کے مسئلہ کو حل نہیں کیاگیا۔