وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے ٹوئیٹر اکاونٹ کو ہیک کرلیاگیا

   

حیدرآباد10 دسمبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے سرکاری ٹوئیٹر اکاونٹ کو ہیک کرلیاگیا۔ہیکرس نے اس کو ہیک کرکے کرپٹو کمیونٹی کا پوسٹ کئے اوردیگر تصاویر کو بھی پوسٹ کیا۔ان افراد نے پروفائل کی تصویر کو بھی ہٹادیا۔شبہ کیاجارہا ہے کہ امریکہ سے اس اکاونٹ کو ہیک کیاگیا ہے ۔اس کا لوکیشن یوایس بتارہا ہے ۔اس واقعہ کے ساتھ ہی پارٹی کی ٹکنیکل ٹیم چوکس ہوگئی جس نے اس کو بحال کرنے کی سرگرمیاں شروع کردیں۔ٹکنیکل ٹیم اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ کس نے ٹوئیٹراکاونٹ کوہیک کیا ہے اور کیسے اس کو ہیک کیاگیا ہے ۔برسراقتدار جماعت کی جانب سے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا ہے تاہم بتایاجاتا ہے کہ سائبر شعبہ اورٹوئیٹر کواس خصوص میں چوکس کیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں اپوزیشن تلگودیشم کے ٹوئیٹراکاونٹ کو بھی ہیکرس نے ہیک کرلیاتھا۔