وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی کورونا پازیٹیو

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں وجیانگرم ضلع میں برسر اقتدار وائی ایس آر کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کورونا پازیٹیو قرار پائے ہیں۔ ریاست میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی رکن اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ رکن اسمبلی کے پرسنل سکیوریٹی آفیسر میں بھی کورونا پازیٹیو رپورٹ آئی ہے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حال ہی میں رکن اسمبلی امریکہ سے واپس ہوئے ہیںاور چند دنوں سے سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔ بعد ازاں ان کے معائنے کئے گئے جن کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ علاوہ ازیں ن کے گن مین کا ٹسٹ بھی کیا گیا اور اس کا نتیجہ بھی پازیٹیو رہا ۔ انہوں نے اسمبلی بجٹ سشن میں شرکت کی تھی۔