وائی ایس آر کانگریس کو 4 راجیہ سبھا نشستوں پر کامیابی

,

   

امراوتی 19 جون ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں برسر اقتدار وائی ایس آر کانگریس نے راجیہ سبھا کی تمام چار نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اس کیلئے آج رائے دہی ہوئی تھی اور توقعات کے مطابق وائی ایس آر کانگریس کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ مقننہ کے ذرائع کے بموجب ڈپٹی چیف منسٹر پی سبھاش چندر بوس ‘ وزیر ایم وینکٹ رمنا ‘ صنعتکار پی نتھوانی اور رئیل اسٹیٹ تاجر ایودھیا رامی ریڈی کو فی کس 38 ووٹ حاصل ہوئے اور یہ سب کامیاب ہوگئے ۔ اپوزیشن تلگودیشم پارٹی نے عددی طاقت نہ ہونے کے باوجود مقابلہ کیا تھا اور اسے بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کے امیدوار ورلا رامیا کو صرف 17 ووٹ حاصل ہوسکے جبکہ فنی اعتبار سے تلگودیشم ارکان کی ایوان میں تعداد 23 ہے ۔