وائی ایس شرمیلا کی چیف منسٹر کے سی آر پر تنقید

   

حیدرآباد۔ آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا نے آج چیف منسٹر کے سی آر پر تنقید کی اور کہا کہ وہ ریاست کے عوام کو کورونا ٹیکہ دلانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے ایک ماہ قبل ہی ریاست کے تمام سرکاری دواخانوں میں ٹیکہ کی پہلی ڈوز کاسلسلہ روک دیا تھا ۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ ریاستی حکومت کو حیدرآباد سے ہی تعلق رکھنے والی ٹیکہ تیار کرنے والی کمپنیوں سے ٹیکہ نہیں مل رہا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے خلاف اپنے ٹوئیٹس میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ کم از کم اب اپنے رویہ میں بہتری لائیں۔