وادی اردن میں یہودیوںکی تعداد دگنی کرنے کا منصوبہ

   

مقبوضہ بیت المقدس: عبرانی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے انکشاف کیاتھا ہے کہ اسرائیلی وزارت تعمیرات اور ہاؤسنگ جلد ہی مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرق میں وادی اردن کے ساتھ صیہونی آباد کاروں کی تعداد کو دوگنا کرنے کا منصوبہ تیار کرنا شروع کردے گی۔اخبار نے کہا ہے مجوزہ منصوبہ اسرائیلی حکومت کو کنیسیٹ میں ریاستی بجٹ کی منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔ اخبار نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مقصد وادی اردن میں یہودی برادریوں کو مضبوط بنانا ہے۔