فیروزآباد: اترپردیش پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے! پولیس نے ملزمین کی فہرست تحریر کرنے کے دوران غلطی سے جج کا نام ہی وارنٹ میں شامل کردیا۔فیروز آباد میں ایک جج نے پولیس اہلکار کو چوری کے الزام میں گرفتار شخص کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔ پولیس افسر نے ملزمین کی فہرست بنانے کے بجائے ’غلطی سے‘ جج کا نام وارنٹ میں ڈال دیا۔ پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے اور جج، جو وارنٹ میں اپنا نام دیکھ کر حیران رہ گئے، نے ’’سنگین‘‘ غلطی کیلئے پولیس عہدیدار کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ سب انسپکٹر بنواری لال، جو تھانہ اُتر میں تعینات تھے نے ملزم راج کمار کی بجائے جج نغمہ خان کا نام وارنٹ میں شامل کیا جبکہ عدالت نے ملزم راج کمار کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔