واشنگٹن میں احتجاج پر گاندھی جی کے مجسمہ کو نقصان

,

   

٭ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانہ کے باہر نصب گاندھی جی کے مجسمہ کو نامعلوم شرپسندوں نے نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ کے کئی شہروں میں ان دنوں سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل کی موت پر مظاہرے ہورہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ مظاہرین کے ہاتھوں دانستہ یا نادانستہ طور پر مجسمہ کو نقصان پہنچا۔ مجسمہ پر پینٹ پھینک کر اسے بدشکل بنادیا گیا ہے۔ امریکی سفیر برائے ہند کین جسٹر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکی نظم و نسق اس واقعہ پر معذرت خواہ ہے۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ یہ فلائیڈ کی موت پر جاری تشدد اور غنڈہ گردی کے نتیجہ میں ہوا ہے۔