راہول گاندھی نے کہاکہ ”یہ بہت بڑا اسکام ہے۔وہ کہہ بھی نہیں رہے ہیں۔ وہ (وزیراعظم)یقینا اس (اڈانی) کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور میں یہ سمجھ سکتاہوں کہ اور اس کے لئے وجہہ ہے“۔
نئی دہلی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روزالزام لگایاکہ وزیراعظم نریندر مودی گوتم اڈانی کو تحفظ فراہم کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے صنعت کار پر ایک امریکی نژاد محقق ادارے کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں ایک تحقیقات کاحکم نہیں دیاہے۔
انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم نے ان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات میں سے کسی کا جواب نہیں دیاہے۔راہول گاندھی نے کہاکہ ”میں مطمئن نہیں ہوں‘ لیکن یہ حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہاں پرتحقیقات کی کوئی بات نہیں ہورہی ہے۔ اگر وہ ایک دوست نہیں ہے تو پھر وہ ایک تحقیقات کے لئے تیار ہوجاتے۔
دفاعی شعبہ میں شل کمپنیوں اور یہاں پر کوئی تحقیقات نہیں ہے اور بے نامی پیسہ ہاتھ تبدیل کررہا ہے مگر وزیراعظم اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔