والدین سے دوری پر دلبرداشتہ کمسن لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) والدین سے دوری سے دلبرداشتہ ایک کمسن لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ گولکنڈہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 14 سالہ سونی نے خودکشی کرلی ۔ سونی مداوت ٹکیا کی بیٹی تھی ۔ جو وینائیک کے ساکن میں سونی والدین سے دور اس کے رشتہ دراوں شانتی اور سرینو کے یہاں رہتی تھی ۔ لڑکی کو رشتہ داروں کے یہاں رہنا پسند نہیں تھا اور وہ والدین کے ساتھ رہنا چاہتی تھی ۔ گذشتہ میں اس لڑکی کو کونسلنگ بھی کی گئی تھی ۔ اس لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس گولکنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع