والد کے 25فیصد گردے ہی کام کررہے ہیں۔ تیجسوی

,

   

رانچی۔ بہار میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اپنے والد اور راشٹرایہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد سے ہفتہ کے روز رانچی میں ملاقات کی۔ راجندر اانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (آر ائی ایم ایس) پر رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”آپ تمام کو یہ بات معلوم ہونا چاہئے کہ لالو جی کے صرف25فیصد گردے کام کررہے ہیں۔

میرے ان سے پچھلے4-5مہینوں میں ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ بہار الیکشن کے بعد پہلی مرتبہ آج میں یہاں لالو جی سے ملاقات کے لئے آیاہوں“۔

بہار اسمبلی الیکشن جس میں عظیم اتحاد اکثریت ثابت کرنے میں کافی کم تعداد سے پیچھے رہ گیا اور آخر کار این ڈی اے کی حکومت دوبارہ اقتدار میں ائی ہے کے نتائج کااعلان کرنے کے بعد یہ تیجسوی کی پہلی ملاقات تھی۔

انہوں نے کہاکہ ”ہمیں احتیاط کی ضرورت ہے اور ہم آر ائی ایم ایس کے ڈاکٹرس کے علاوہ دہلی کے مشہور ڈاکٹرس او رہمارے فیملی ڈاکٹر س سے بھی بات کررہے ہیں۔

ہم نے اس کی درخواست کی ہے کہ لالو جی وہ آکر دیکھیں کیونکہ یہ خطرناک ہوجاتا ہے جب گردے محض 25فیصد ہی کام کرتے ہیں“۔

کچھ دن قبل ایک فزیکشن جس کی نگرانی میں لالو یاد وکا علا ج کیاجارہا ہے نے تصدیق کی تھی کہ 25فیصد تک گردوں کی کارکردگی گھٹ کررہ گئی ہے جو کسی وقت ایمرجنسی صورتحال کی وجہہ بن سکتا ہے۔

درایں اثناء انہوں نے نتیش کمار حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنایا اورکہاکہ ”بہار میں دن کے اجالے میں اغوا کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

مذکورہ حکومت پوری طرح ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔ انتخابات کے وقت میں ہم نے کہاتھا کہ نتیش جی تھک گئے ہیں۔ مذکورہ حکومت تھگ گئی ہے“۔