وانگا اور عادل حسین کی سرد جنگ تیز

   

ممبئی ۔ پچھلے کچھ دنوں سے عادل حسین اور ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کے درمیان تنقیدوں اور جوابی تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ معاملہ اداکار عادل حسین نے شروع کیا تھا، جنہوں نے کبیر سنگھ میں کام کیا تھا۔ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے پر افسوس کا اظہارکیا ۔ یہاں تک کہ انہوں نے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم کبیر سنگھ کو بدتمیزی قراردیا۔ عادل کے ان بیانات کے بعد سندیپ ریڈی وانگا مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کی سرزنش کی۔ عادل حسین پر طنزکرتے ہوئے ہدایت کار نے لکھا کہ30 آرٹ فلموں میں آپ کی وشاس نے آپ کو اتنی شہرت نہیں دلائی جتنی آپ کی ایک بلاک بسٹر فلم افسوس نے حاصل کی۔ مجھے آپ کو کاسٹ کرنے پر افسوس ہے۔ یہ جاننے کے باوجود کہ تمہارا لالچ تمہارے شوق سے بڑا ہے۔ اب میں اے آئی کی مدد سے آپ کا چہرہ بدل کرآپ کو شرمندگی سے بچاؤں گا۔ اب ٹھیک سے مسکرائیں۔ سندیپ ریڈی وانگا کے اس ٹوئٹ کے بعد سب کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی تھیں کہ عادل کا اس پرکیا ردعمل ہوگا۔ زوم کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے عادل حسین نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت امریکہ میں ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ کیا ہوا ہے۔