وانگا کی اگلی فلم میں رشمیکا پہلی بارپربھاس کے ساتھ

   

حیدرآباد ۔ بالی ووڈ فلم اینیمل کی زبردست کامیابی کے بعد مداح ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی آنے والی فلموں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا اپنی اگلی فلموں میں مصروف ہیں۔ جن میں سے ایک سوپر اسٹار پربھاس کے ساتھ ان کی فلم بننے جا رہی ہے۔ فلمساز اس فلم کا اعلان بہت پہلے کرچکے ہیں۔ ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا اور سوپر اسٹار پربھاس کی اس آنے والی فلم کا نام ‘اسپرٹ’ رکھا گیا ہے۔ جس میں پربھاس ڈارک شیڈ کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی فلموں اینیمل اور کبیر سنگھ کے مرکزی ستارے منفی انداز میں تھے۔ ظاہر ہے شائقین پربھاس اسٹارر ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی اس آنے والی فلم پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اب اس فلم کے حوالے سے ایک دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔ یہ جان کر شائقین خوشی سے اچھلنے لگیں ہیں۔ ساؤتھ سنیما کی دنیا سے آنے والی انٹرٹینمنٹ خبروں کے مطابق سوپر اسٹار پربھاس کی اس فلم میں اداکارہ رشمیکا مندنا کی آمد ہوئی ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا ایک بار پھر اداکارہ رشمیکا مندنا کو اپنی فلم میں پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ اینیمل کی تیاری کے دوران اداکارہ رشمیکا مندنا کے ساتھ ہدایت کارکی پرفیکٹ ٹیوننگ تھی۔ ہدایت کار اس فلم کی شوٹنگ کے دوران رشمیکا منڈنا کے پیشہ ورانہ رویے سے بہت متاثر ہوئے۔ ان کی اداکاری کے بھی کافی چرچے ہیں۔ اب اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو یہی وجہ ہے کہ فلم ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا اپنی اگلی فلم میں بھی اداکارہ رشمیکا مندنا کے ساتھ کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔