بھوپال: مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ‘واٹرشیڈ یاترا’ صرف ایک یاترا نہیں بلکہ زمین کو بچانے کی یاترا ہے اور پانی کو بچانے کے لئے حکومتوں کے ساتھ سماج کا تعاون بھی ضروری ہے ۔چوہان نے آج یہاں ‘واٹرشیڈ یاترا’ کا افتتاح کیا۔ زمینی وسائل کے محکمے ، دیہی ترقی کی وزارت، حکومت ہند نے پروجیکٹ کے علاقوں میں پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (ڈبلیو ڈی سی ۔ پی ایم کے ایس وائی)۔2.0 کے واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کمپوننٹ کے تحت شروع کی گئی واٹرشیڈ ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں لوگوں کی شرکت کو بڑھانے اور بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک بڑی مہم ‘واٹرشیڈ یاترا’ شروع کی ہے۔ اس دوران چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانی ہماری زندگی کی بنیاد ہے جبکہ مٹی ہمارا وجود ہے ۔ پانی اور مٹی دونوں ہی ٹھیک نہیں تو زندگی کا کیا حال ہو گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک ویژنری ہیں، وہ اگلے 100 برسوں کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہماری نسلیں مستقبل میں کیسے زندہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے ۔ و کئی جگہوں پر زمین بنجر ہوتی جارہی ہے ، زیر اعظم مودی کی دور اندیشی کی وجہ سے زمینی وسائل کا محکمہ، دیہی ترقی، حکومت ہند کی جانب سے پی ایم کرشی سنچائی یوجنا کے تحت واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ اسکیم کو نافذ کیا جا رہا ہے ، جیسے کہ چیک ڈیم، بوری بندھان، میڑ بندھان ، کھیت تالاب جیسے کئی پروجیکٹ بنائے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے لگائی آستھا کی ڈبکی
مہاکمبھ نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاکمبھ کے موقع پر چہارشنبہ کو گنگا، جمنا اور غیر مرئی سرسوتی کے سنگم میں آستھا کی ڈبکی لگائی۔مودی آج صبح تقریباً 10:30 بجے پریاگ راج کے بمرولی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایریل کے ڈی پی ایس ہیلی پیڈ پر اترے ۔
، اس سے پانی کی بچت بھی ہوگی اور مٹی کے کٹاؤ کو بھی روکا جائے گا۔ جمع شدہ سطح کا پانی آس پاس کے علاقے میں زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھا دے گا۔ سب کو اس پلان میں شامل ہونا چاہیے ۔ یہ کام حکومت اکیلے نہیں کر سکتی، حکومت کے ساتھ معاشرے کا تعاون ضروری ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر گاؤں، کسانوں، پنچایتوں، عوامی نمائندوں، غیر سرکاری تنظیموں اور خود کی مدد گروپوں کو اس سے جوڑنا ہوگا۔ اس کیلئے ہم نے واٹر شیڈ یاترا کرنے کا عزم کیا۔ یہ صرف ایک یاترا نہیں ہے ، یہ زمین کو بچانے کی یاترا ہے ۔چوہان نے کہا کہ اس یاترا کے دوران پانی اور مٹی کو بچانے کیلئے عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی اور واٹر شیڈ کے تحت مکمل کیے گئے کاموں کا افتتاح کیا جائے گا اور نئے کاموں کیلئے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ واٹرشیڈ فیسٹیول منایا جائے گا۔ یہ واٹرشیڈ یاترا پورے ملک میں پانی کے تحفظ اور زمین کے تحفظ کو فروغ دے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اگلے دو برسوں کیلئے عوامی شرکت کا مقابلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ اگر عوامی شراکت سے پانی کے بہتر ڈھانچے بنا کر مٹی کے کٹاؤ کو روکا جائے تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منصوبوں کو 20 لاکھ روپے کا اضافی انعام دیا جائے گا۔ اس کیلئے 70 کروڑ 80 لاکھ روپے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اس سے ہر سال 177 پروجیکٹ مستفید ہوں گے ۔ اس سال کے مقابلے کیلئے اس منصوبے کا فیصلہ اپریل میں کیا جائے گا۔