حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی اور نئی دہلی کے اے ایس ایم فاونڈیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر زراعت میں ’ واٹر پروڈکیٹویٹی ‘ میں اضافہ کے لیے اختراع پر ایک چار روزہ گلوبل کانفرنس کا یہاں آئندہ سال 28 تا 31 مئی اہتمام کیا جائے گا ۔ یہ گلوبل کانفرنس ملک کے کئی عوامی اور خانگی اداروں کے تعاون و اشتراک سے منعقد کی جائے گی ۔۔