نئی دہلی : واٹس ایپ میسجنگ ایپ کی مانند کام کرنے والے ٹیلی گرام ایپ کے بانی پاویل دروو نے دعویٰ کیا ہیکہ میٹا کی ملکیت والا انسٹنٹ میسجنگ ایپ اپنے یوزر پر نگرانی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کی وجہ سے یوزر کا ڈیٹا جوکھم پر ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ واٹس ایپ سے ہٹ کر کوئی بھی دیگر میسجنگ ایپ استعمال کریں جس کے ذریعہ پیامات تیزی سے بھیجے جاسکتے ہیں۔