واٹس ایپ خدمات گھنٹوں معطل رہنے کے بعد بحال

   

نیویارک : تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروسز دو گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہو گئیں۔ جس کے بعد صارفین کے ایک دوسرے سے رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ پاکستان، ہندوستان ، ترکی، اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک میں سروسز معطل ہوئیں ۔ واٹس ایپ جو سوشل میڈیا پر باہمی رابطوں کا سب سے بڑا، مقبول اور آسان ذریعہ ہے جس کے ذریعے روزانہ کروڑوں افراد ایک دوسرے سے رابطے میں آتے ہیں آج اس کی سروس میں تعطل پیدا ہوا۔واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوری ٹرینڈ کر گیا تھا اور چند لمحوں میں ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔