واگھا سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ

   

نئی دہلی : بارڈر سیکوریٹی فورس اور اس کے ہم پلہ پاکستان رینجرس نے چہارشنبہ کو ہندوستان کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا۔ بی ایس ایف اور پاک رینجرس کے عہدیداروں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ گذشتہ دو سال عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مٹھائیوں کا تبادلہ معطل تھا۔ 2018ء میں بی ایس ایف نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاجاً مٹھائی کا تبادلہ نہیں کیا تھا۔