واہ کیا بات ہے ! مردہ شخص کو ٹیکہ کا دوسرا ڈوز ، پورٹل پر اندراج

   

حیدرآباد 30جنوری (یو این آئی) مردہ شخص کو کورونا کے کورونا ٹیکہ کا دوسرا خوراک دینے کی آن لائن انٹری کی گئی۔یہ حیرت انگیز واقعہ ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔ضلع کے کرشناجی واڑہ گاوں سے تعلق رکھنے والے راج شیکھر کی کورونا سے گذشتہ سال اپریل میں موت ہوگئی ۔کوویڈ کا پہلا ڈوز لینے کے اندرون دس دن اس کی موت ہوگئی تاہم 28 جنوری کو راج شیکھرکے دوسرا ڈوز لینے کی تفصیل کووین پورٹل میں درج کی گئی۔لنک کو کھولنے پر دوسرا ڈوز لینے کی درج اطلاع دی گئی اور سرٹیفکیٹ بھی ڈاون لوڈ کرنے سہولت بھی فراہم کی گئی۔اس کو دیکھ کر متوفی کے افراد خاندان حیرت زدہ ہوگئے ۔سمجھاجاتا ہے کہ نشانہ کو مکمل کرنے عہدیداروں سے اس طرح آن لائن اندراج کیاگیا۔