وبا کی غلط اطلاعات کو روکنا بڑا چیلنج: ٹھاکر

   

نئی دہلی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ دنیا کورونا وبا کا سامنا کررہی ہے لیکن اس دوران وبا کے بارے میں غلط اطلاعات کی تشہیر (انفوڈیمک) کے نقصان سے مقابلہ کرنا بھی سبھی ممالک کے لئے ایک چیلنج ہے ۔ ٹھاکر نے فرانس اور نیو یارک کے قونصل جنرل سفارتخانے میں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے توسط سے منعقدہ اطلاعات اور جمہوریت سے متعلق سربراہ اجلاس میں رچوئل ذریعہ سے بحث میں حصہ لیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے خطاب میں کہا کہ انفوڈیمک کے مسئلے کو اعلیٰ سطح پر نمٹانا ضروری ہے ۔