وجئے سائی ریڈی سیاست سے سبکدوش

   

صدرنشین راجیہ سبھا کو استعفیٰ پیش، وائی ایس آر پارٹی کی رکنیت سے بھی مستعفی
حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) وائی ایس آر پارٹی کے قائد رکن راجیہ سبھا وجئے سائی ریڈی نے آج دہلی میں صدرنشین راجیہ سبھا جگدیپ دھنکر سے ملاقات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مکتوب پیش کردیا اور سیاست سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا۔ ساتھ میں انہوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وائی سائی ریڈی نے کہا کہ ان کے سیاست سے سبکدوش ہونے کے پیچھے کوئی سیاست نہیں ہے، بعض شخصی وجوہات کے باعث وہ مستعفی ہورہے ہیں۔ ان کے استعفے کو صدرنشین راجیہ سبھا نے قبول بھی کرلیا ہے۔ وہ آئندہ کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ ساری توجہ زراعت پر مرکوز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ استعفیٰ دینے سے قبل پارٹی صدر جگن موہن ریڈی سے تبادلہ خیال کیا ہے۔2

واضح رہے کہ ان کے راج شیکھر ریڈی خاندان سے 40 سالہ دیرینہ تعلقات تھے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے 2019ء کے انتخابات میں 151 اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا۔ جگن موہن ریڈی نے عوام میں مقبول ترین قائد ہیں۔ 2