حیدرآباد 29مئی (یو این آئی) تلنگانہ بی جے پی لیڈر وجئے شانتی نے اے آئی اے ڈی ایم کے کی خارج جنرل سکریٹری ششی کلاسے خفیہ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق چینئی میں ہوئی اس ملاقات کے دوران وجئے شانتی نے ششی کلاکے ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ششی کلا، اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کررہی ہیں۔قبل ازیں بھی دونوں کی چینئی میں ملاقات ہوچکی ہے ۔اے آئی اے ڈی ایم کے میں حالیہ دنوں کے دوران اختلافات سامنے آئے ہیں۔سمجھاجاتا ہے کہ اس ملاقات میں پارٹی کے داخلی اختلافات پر بھی تبادلہ خیلا کیاگیا۔