وجئے مالیا کی برطانیہ سے حوالگی ، آج آمد متوقع

,

   

لندن ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) مفرور بزنسمین وجئے مالیا کو آخرکار آج رات دیر گئے ہندوستان کو واپس بھیجا جاسکتا ہے۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ میں تحقیقاتی اداروں کے حوالہ سے کہا گیا ہیکہ شراب کے بڑے تاجر کو آج رات ممبئی لایا جاسکتا ہے۔ اگر اسے رات کے اوقات میں ممبئی واپس لایا جاتا ہے تو اس کو ممبئی کے سی بی آئی آفس میں کچھ وقت گذارنا پڑے گا۔ تاہم وزارت امورخارجہ یا حکومت ہند کی طرف سے سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔ مالیا مختلف ہندوستانی بینکوں کو 9 ہزار کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کا ملزم ہے۔