وجئے واڑہ میں معصوم بچہ کو منکی پاکس کا شبہ

   

سعودی عرب سے واپسی کے بعد معائنے ۔ رپورٹ کا انتظار
حیدرآباد17 جولائی (سیاست نیوز) سعودی عرب سے گذشتہ دنوں وجئے واڑہ واپس ہوئے معصوم بچے کے معائنوں کے بعد منکی پاکس کا مشتبہ مریض قرار دے کر خون کے نمونوں جو جانچ کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی پونے روانہ کردیا گیا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ سعودی عرب سے واپس خاندان میں شامل بچہ کو بخار اور خارش کی علامات کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے بعد معائنہ مریض کو گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل وجئے واڑہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جس پر سرپرستوں نے مریض کو گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل وجئے واڑہ رجوع کیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد منکی پاکس کا شبہ ظاہر کرکے خون کے نمونوں کو حاصل کرنے کے بعد مریض کو گھرمیں قرنطینہ کرنے روانہ کردیا اور کہا جا رہاہے کہ پونے سے رپورٹ ملنے کے بعد ہی توثیق ہوپائے گی کہ آیا مریض کو منکی پاکس ہی ہے یا معمولی خارش کا شکار ہے۔ ڈاکٹرس نے مریض کی جانچ کے بعدافراد خاندان کو محتاط رہنے کی تاکید کرکے کہا کہ جب تک رپورٹ نہیں ملتی اس وقت تک بچہ کو قرنطینہ میں رکھا جائے تاکہ بیماری کو دوسروں تک پھیلنے سے روکنے کو یقینی بنایا جاسکے ۔ہندستان میں کیرالا پہلی ریاست ہے جہاں منکی پاکس کے مرض کی نشاندہی ہوئی ہے اور اب آندھراپردیش میں منکی پاکس کے مشتبہ مریض کی نشاندہی کے بعد تلنگانہ محکمہ صحت نے چوکسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ محکمہ صحت کے حکام نے منکی پاکس کی صورت میں اس سے نمٹنے تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے۔م