وجے کا سیاست میں عنقریب داخلہ ، پارٹی کا اندراج

   

چنئی۔ تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح جنوبی ہند کی فلموں کے سوپر اسٹارز فلموں کے علاوہ سیاست میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ بہت سے اداکار ایسے ہیں جو فلمیں کرنے کے بعد جنوبی سیاست میں سرگرم ہو ئے ہیں۔ ان میں سے کچھ نے تو چیف منسٹرکا عہدہ بھی حاصل کیا ہے۔ اب ایسے ہی ایک نوجوان اداکار نے فلم انڈسٹری کے علاوہ سیاست میں بھی دلچسپی ظاہرکی ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں اداکار تھلاپتی وجے کی۔ وجے جلد ہی کمل ہاسن اور رجنی کانت جیسے فنکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست کی دنیا میں قدم رکھ سکتے ہیں۔ وجے کے فین کلب کی جنرل کونسل وجے مکل ایاکم نے اس کی تصدیق کی ہے۔ سوپر اسٹاریہ فیصلہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے لینے والے ہیں۔ اس حوالے سے اس ہفتہ ایک اجلاس بھی ہوا جس کے بعد اداکار کی پارٹی رجسٹر کرنے کی تصدیق ہوگئی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وجے کی ساؤتھ انڈسٹری میں زبردست فین فالوونگ ہے۔ اس کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی ان کے کارنامہ ہیں اور عوام میںان کی ساکھ پہلے سے موجود ہے، اس سے وہ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔