وراثتی ٹیکس سے متعلق پترودا کے بیان پر امیت شاہ کی کانگریس پرتنقید

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امیت شاہ نے آج کانگریس پارٹی کے مشیر سیم پتروڈا کے ‘وراثتی ٹیکس’ سے متعلق بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس کی چاپلوسی کرنے کی خطرناک سازش ہے ، جس میں اکثریت فرقہ کی جائیداد ضبط کرکے اسے اقلیتوں میں تقسیم کرنا ہے ۔ شاہ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور سیم پترودا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیم پترودا کے ریمارکس کے بعد کانگریس پارٹی پوری طرح سے بے نقاب ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد کی دوبارہ تقسیم پر سیم پترودا کے بیان نے آج کانگریس کی خوشامد کی سیاست کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ انہوں نے ایک طرح سے کانگریس پارٹی کے اکثریت کی جائیداد ضبط کرنے اور اقلیتوں میں تقسیم کرنے کے ارادے کی تصدیق کی ہے ۔ یہ ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے کہ ہندوستان کے غریبوں، دلتوں، نوجوانوں، قبائل اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانا کانگریس کے ایجنڈہ میں کبھی نہیں تھا۔