حیدرآباد: انقلابی ادیب اور جہد کار وراورا راؤ کو بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی منظوری کے باوجود رہائی میں تاخیر ہورہی ہے۔ ہائی کورٹ نے خرابیٔ صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت منظور کی تاہم عدالت میں ضمانت کی تکمیل اور دستاویزات کی پیشکشی میں تاخیر ہوئی ہے ۔ ورا ورا راؤکے رشتہ دار وینو گوپال نے بتایا کہ بمبئی ہائیکورٹ سے ضمانت کی تکمیل کرتے ہوئے رہائی کے احکام حاصل کرلئے گئے اور عدالت کی جانب سے طلب کردہ دستاویزات آئندہ چند دنوں میں داخل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گڈچیرولی جیل حکام نے کہا کہ دستاویزات درکار فارمٹ میں نہیں ہے، لہذا ورا ورا راؤ کی رہائی میں تاخیر ہورہی ہے۔