حیدر آباد 12 فروری : (پریس نوٹ) یونیسکو کے تعاون سے چلنے والی ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے منتخب ایم ایس کریٹیو سکول کی چار طلبہ نے آج صبح تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تملسائی سندر راجن سے راج بھون میں ملاقات کیا۔ ان کے ہمراہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین او راکیڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر سید حمید بھی تھے۔ گورنر کے افس سے ان کی ملاقات کے وقت کا کنفرمیشن گزشتہ شام ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کو موصول ہوا جس کے بعد ٹین پارلیمنٹ کے لیے منتخب ایم ایس کریٹیو اسکول کی ان چار طالبہ نے گورنر سے ملاقات کیلئے آج صبح راج بھون پہنچی۔ ڈاکٹر محمد معظم حسین نے گورنر سے آج ایم ایس کی ان چار طالبہ کی ملاقات کو ایک اعزاز بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر سندر راجن ان لڑکیوں کی نالج اور صلاحیتوں سے کافی متاثر ہوئیں اور خوشی کا اظہار کیا۔ معظم حسین نے ان بچیوں کا تعارف گورنر سندر راجن سے کراکر ان کی کارکردگی کی تفصیلات سے انہیں واقف کرایا۔انہوں نے بتایا کہ پورے تلنگانہ ریاست سے اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والی یہ واحد 4 طالبات ہیں۔ امینہ عزیز بنت محمد عزیز علی، عتیقہ عمودی بنت شیخ عبدالرحیم، ماریہ خالد ساچے بنت خالد ساچے اور سمیرہ ام کلثوم بنت محمد رفیق جنہوں نے منتخب اس 100 ممبران پارلیمنٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے گورنرڈاکٹر سندر راجن کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کا تعارف بھی دیا۔ اکیڈمک ڈائرکٹر ڈاکٹر سید حمید نے گورنر کو ایک منٹو ، شال اور گلدستہ پیش کیا اورورلڈ ٹین پارلیمنٹ میں ان بچیوں کے انتخاب ہونے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ دنیا کی سب سے بااثر پالیسی ساز ادار ہ ٹین پارلیمنٹ کی ان 4منتخب ارکان نے تلنگانہ کے ہوم منسٹر محمد محمودعلی سے بھی ان کے آفس میں ملاقات کیا جہاں وزیر داخلہ نے ان بچیوں کی کامیابی کی سرہانہ کیا اور انہیں تہینت بھی پیش کیا۔ اس ورلڈ پارلیمنٹ کی ایم پی اے منتخب ہو جانے کے بعد UNESCO کے تحت چلنے والے اس عالمی ٹین پالیمنٹ میں یہ طالبات اب عالمی مسائل کے حل کے لیے پالیسی تیار کریں گی اور ان کے بتائے گئے تجاویز کو عملی جامہ پہنا کر عالمی سطح پر انسانوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اب یہ طالبہ عالمی سطح پر انسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کریں گی اس پارلیمنٹ کے اراکین کی تجاویز کو انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ساری دنیا میں نفاذ کیا جائے گا۔