سنسنی خیز پری کوارٹر فائنل میں مصر کو 3 – 2 سے شکست
اٹلانٹا 7جولائی ( ایجنسیز ) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے انتہائی دلچسپ پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے شکست کے قریب پہونچنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے مصر کے خلاف 3 – 2 سے جیت حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ میچ میں ابتداء سے مصر کا غلبہ رہا تھا اور اس نے دو گول کرتے ہوئے شاندار سبقت بنالی تھی ۔ جب ایسا لگ رہا تھا کہ مصر ایک اپ سیٹ جیت حاصل کرسکتا ہے تاہم ارجنٹینا نے شاندارواپسی کرتے ہوئے 79 ویں ‘83 ویں اور 90 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا اور ایک غیر متوقع سمجھی جانے والی جیت حاصل کرلی ۔