ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق کپتان نے پاکستان کے بولر وسیم جونیئر کو ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، ان کا کہنا تھا کہ وسیم نیا ہے لیکن میرا اندازہ ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز بھی دے سکتا ہے۔ہند ۔ پاک میچ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن اس کے بجائے دو اسپنرز کھلائے۔ انہوں نے پاکستان کے اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں۔انہوں نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے۔