ورلڈ کپ کیلئے کوئی بھی پسندیدہ ٹیم نہیں:کوہلی

   

نئی دہلی۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کے خلاف 3-2 سے سیریز ہارنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کوئی بھی ٹیم پسندیدہ ٹیم کے طور پر ورلڈ کپ کا آغاز نہیں کرے گی۔ کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ٹیم ورلڈ کپ میں پسندیدہ کے طور پر شروعات کرے گی۔ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مضبوط نظر آ رہی ہیں۔ ہم بھی مضبوطہیں اوراب آسٹریلیا کی ٹیم کا توازن بھی درست نظر آ رہا ہے۔ پاکستان اپنے دن پرکسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔ لہذا یہ بہت اہم ہے کہ آپ ورلڈ کپ میں کس ذہنیت کے ساتھ اترتے ہیں۔ آسٹریلیا سے سیریز ہارنے کے بعد کپتان کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی اس شکست سے مایوس نہیں ہیں لیکن انہوں نے مانا کہ ورلڈکپ میں کامیاب ہونے کے لئے صحیح فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ کوہلی نے ساتھ ہی کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم متوازن ہے اور صرف ایک ہی جگہ کے لئے جدوجہد ہے۔ کوہلی نے میچ کے بعد کہا، ایمانداری سے کہوں تو ہم میں سے کوئی بھی کھلاڑی مایوس نہیں ہے، نہ ہی کسی طرح کا کوئی پچھتاوا ہے۔آسٹریلیا نے دہلی میں ہندوستانی ٹیم کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز پر 3-2 سے اپنے نام کرلی۔ ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ صرف پانچواں موقع تھا جب کسی ٹیم نے سیریز میں 0-2 سے پچھڑنے کے بعد جیت درج کی ہو۔ شکست کے بعد کوہلی نے کوئی بہانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے صرف یہ کہا کہ آسٹریلیا نے اچھا کھیل دکھایا اور اسے جیت ملی۔ دراصل ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے سیریز میں پلیئنگ الیون میں تجربہ کر رہی تھی۔ ورلڈ کپ سے پہلے ہم نے ہر کھلاڑی کو ان کا رول بتا دیا ہے۔ اب انہیں بس میدان میں دم دکھانا ہوگا۔ کوہلی کا خیال ہے کہ ورلڈکپ کیلئے ٹیم کے کمبنیشن میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ صرف ایک کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں خالی ہے اور اس پر ہمیں بحث کرنا ہے۔ باقی ہماری ٹیم کافی متوازن ہے۔