ورنچی پیپلز ہاسپٹل میں ورلڈ کڈنی ڈے 2025 کا جشن

   

نیفرولوجی میں نمایاں کامیابوں کا اعتراف
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : ورنچی پیپلز ہاسپٹل ، حیدرآباد نے ورلڈ کڈنی ڈے 2025 مناتے ہوئے جلد تشخیص اور گردوں کی صحت کے تحفظ پر زور دیا ۔ اس سال کا موضوع تھا ، کیا آپ کے گردے ٹھیک ہیں ؟ جلد پتہ لگائیں ، گردوں کی صحت کی حفاظت کریں ‘ ۔ ہاسپٹل کے نیفرولوجی ڈپارٹمنٹ کی قیادت ڈاکٹر کے ایس نائیک ، ڈاکٹر نوین کمار میتوادا ، اور ڈاکٹر روی کمار این کررہے ہیں ۔ جو گردوں کے حفاظتی علاج ، ہوم ڈائیلسیس اور جدید پیوندکاری ( ٹرانسپلائنٹیشن ) کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ورنچی پیپلز ہاسپٹل نے اپنی جدید اور مریضوں پر مرکوز نیفرولوجی خدمات کے عزم کو دہرایا اور عوام کو گردوں کی صحت سے متعلق آگاہی اور جلد تشخیص کی اہمیت کو اپنانے کی ترغیب دی ۔۔