ورنگل ، کھمم، نلگنڈہ کے 10 ایم ایل سی امیدواروں میں سے ایک نامزدگی مسترد

   

نلگنڈہ۔/6 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل، کھمم، نلگنڈہ اضلاع کے حلقہ قانون ساز کونسل ٹیچر زمرے میں جملہ10 امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا آج ریٹرننگ آفیسر نے ایک امیدوار کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کردیا۔ اس طرح بعد تنقیح 9 امیدواروں کی نامزدگیوں کو قبول کرلیا گیا ہے۔ جن میں اے نرسی ریڈی، وائی چندرا موہن، ڈی سوریا، پی سریش، پی ساروتم ریڈی، پی رویندر، ڈاکٹر ملیش و رسانگھی، ایل وینکٹیشورلو، ٹی وینکٹ راجیا تمام آزاد امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کو قبول کرلیا جبکہ بی ناروتم ریڈی کے پرچہ نامزدگی میں مکمل معلومات فراہم نہ ہونے کی وجہ مسترد کردیا گیا۔ ضلع کلکٹر و ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر گورواپل نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے بتایاکہ ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ اضلاع پر مشتمل حلقہ میں قانون ساز کونسل کے انتخابات 22 مارچ کو ہوں گے۔ تینوں اضلاع کی رائے شماری نلگنڈہ کے مضافات میں رائے دویلاپلی میں واقع گودام میں ہوگی۔ جملہ 185 رائے دہی کے مرکز میں 20,585 رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ حلقہ میں ماڈل گوڈ آف کنڈکٹ نافذ العمل رہے گا۔ اس اجلاس میں ریونیو آفیسر رویندر ناتھ ضلع عہدیدار ظہیرالدین، اقلیتی بہبود آفیسر وینکٹیشورلو اور دیگر موجود تھے۔