ورنگل میں صابرکاغذنگری کا تعزیتی جلسہ و مشاعرہ

   

. ورنگل/6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سیوا کلینک منڈی بازار ورنگل میں صابر کاغذنگری کا جلسہء تعزیت منعقد کیا گیا. جلسہ و مشاعرہ کی نگرانی ڈاکٹر محمد بہادر علی نے کی اور بطورِ مہمان جناب تنویر تاج، محمد تفسیرالدین فرزندانِ صابرکاغذنگری جناب تاج مضطر شریک ہوئے. نظامت کے فرائض جناب اقبال درد نے انجام دیا.ڈاکٹر عزیز احمد عرسی جناب ظہیر ذاکر پروفیسر احمد حسین خیال نے بھی تعزیتی کلمات پیش کئے جناب تاج مضطر نے تعزیتی قرارداد پیش کیا بعد ازاں مشاعرہ ہوا جس میں جناب تاج مضطر، جناب اقبال درد، جناب ناصرواحدی ، جناب امجدسلیم امجد،جناب تنویر تاج،جناب حسینی برتر، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب قادر انصاری،جناب حمید عکسی، جناب امیر الدین امیر نے کلام سنایا.حامد حسین حامد نے سامعین کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔

IKP عہدیدار پر حملہ کرنے والے شخص پر مقدمہ درج
یلاریڈی /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) IKP عہدیدار پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سب انسپکٹر مہیش کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے سومارپیٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والی انورادھا نسواں ندھی قرض حاصل کرکے واپس ادا نہ کرنے پر IKP اسسٹمنٹ منیجر سرینواس نے رقم ادا کرنے کو کہا ۔ جس پر انورادھا کا شوہر بالاکرشنا نے اسسٹنٹ منیجر سرینواس پر حملہ کردیا ۔ جس سے IKP عہدیدار کی شکایت پر بالاکرشنا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔