ورنگل : سماتی ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کی ای سی ای انجینئرنگ کی طالبہ کاوتی ممتا کو سالانہ 20 لاکھ بطور تصدیق انجینئر ہونے کی کمیٹی این ایکس پی سیمی کنڈکٹرس پونے، کیمپس سلیکشن میں منتخب ہوئیں۔ کاوتی ممتا نے کہاکہ اساتذہ کی رہنمائی، بہترین تدریسی سہولیات اور خود اعتمادی مجھے انٹرویو کے عمل میں آسانی پیدا کی۔ ممتا نے خصوصی طور پر اے وردھا ریڈی چیرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے لئے علیحدہ انجینئرنگ کالج قائم کرکے طالبات کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ چیرمین اے وردھا ریڈی نے کہاکہ سال 2009 ء میں یہ ادارہ قائم کیا گیا یہاں پر اعلیٰ تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ 90 فیصدی کیمپس سلیکشن ہوتا ہے۔ ملک کی نامور کمیٹیاں یہاں کے طلبہ کا تحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد سلیکشن کرتے ہوئے سالانہ لاکھوں روپیوں کی تنخواہ پر انتخاب عمل میں آتا ہے۔ ادارہ میں بنیادی سہولیات کے ساتھ پروگرامنگ، پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس موقع پر چیرمین اے وردھا ریڈی نے طالبہ کاوتی ممتا کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر مدھوکر ریڈی سکریٹری، سنتوش ریڈی ڈائرکٹر، ڈاکٹر راجہ سری ریڈی پرنسپل و دیگر موجود تھے۔