وزارت فروغ انسانی وسائل سے اسکالرشپ کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کے تحت نیشنل اسکالرشپ اسکیم سے استفادہ کے خواہشمند امیدواروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔ فریش اور رینیول دونوں درخواستیں 15 جنوری سے قبل داخل کردی جائیں۔ کالجس اور یونیورسٹیز کے طلبہ اس اسکیم کے استفادہ کے اہل ہیں۔ تعلیمی اداروں کی جانب سے ویری فکیشن کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل کے مطابق امیدوار ویب سائٹ scolerships.gov.in سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ر