وزارت کھیل نے کشتی فیڈریشن کی میٹنگ منسوخ کردی

   

گونڈہ: ریسلر فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف آئی)صدر و کھلاریوں کے درمیان جاری تنازع کے مابین اترپردیش کے ضلع گونڈہ۔اجودھیا کی سرحد پر واقع رائل ہیریٹیج ہوٹل میں آج طلب کی گئی ڈبلیو ایف آئی کی اہم میٹنگ کو وزارت کھیل نے منسوخ کرادیا۔ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ صبح 11بجے سے ہونی تھی۔ میٹنگ کے لئے پورے ملک کے ڈبلیو ایف آئی ذمہ داران گونڈہ پہنچ چکے تھے لیکن وزارت کھیل کے اس فیصلے کے بعد حالات تبدیل ہوگئے ۔ڈبلیو ایف آئی کے جوائنٹ سکریٹری ونود تومر نے نندنی نگر میں ہفتہ کو پریس کانفرنس کر کے میٹنگ کی جانکاری دی تھی۔ انہوں نے کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا تھا کہ صدر کی حیثیت سے نہیں لیکن اپنی بات رکھنے کے لئے برج بھوشن میٹنگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ونود تومر کے اس بیان کے بعد وزارت کھیل نے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دیر رات انہیں معطل کردیا تھا۔ تومر کی معطلی کے بعد اب وزارت کھیل نے ڈبلیو ایف آئی کی اجلاس عام کا ایمرجنسی میٹنگ پر بھی لوگ لگا دی ہے اور ڈبلیو ایف آئی کی سبھی طرح کی سرگرمیوں کو منسوخ کردیا ہے ۔