وزیراسپورٹس کا سخت ردعمل

   


نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کے گھر پر انکم ٹیکس کے دھاوے کے بعد ان کے بوائے فرینڈ نتیاس بیو نے وزیراسپورٹس کرن رجیجو کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان کی مدد کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس وقت ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں اور وہ ہندوستان کی خدمت انجام دے رہے ہیں لیکن وزیراسپورٹس نے ان کی اس درخواست پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ خدمات پر توجہ دیں کیونکہ یہ ان کے متعلق نہیں ہے۔ بیو کی جانب سے مدد کی درخواست کے ٹوئیٹ پر دوسرے دن وزیراسپورٹس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ خدمات پر توجہ دیں کیونکہ بالی ووڈ اداکارہ کا معاملہ مختلف ہے۔ ہندوستان کا حامی سب سے اوپر ہے اور قانون کے مطابق کام ہوگا۔