وزیراعظم، صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ نے اڈیشہ میں ٹرین حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا

   

وزیر اعظم نریندر مودی نے اوڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کی شام ہوئے ٹرین حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے اپنے ٹویٹ میں اڈیشہ ٹرین حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا انہوں نے متاثرہ کنبے سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے، اڈیشہ ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وہیں دوسری جانب کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی نے جمعہ کو اڈیشہ میں ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور پارٹی کارکنوں اور لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ بچاؤ کی کوششوں کے لیے ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کریں۔