نئی دہلی: وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے آج کہا کہ حکومت نے کورونا کی وبا کی وجہ سے آن لائ پڑھائی کے لئے وزیراعظم ای ودیا پروگرام کے تحت شروع کئے گئے ’ون کلاس ون ٹی وی چینل ‘کی تعداد 12 سے بڑھاکر 200 ٹی وی چینل کردی ہے۔ سیتارمن نے لوک سبھا میں مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہ وزیراعظم ای ودیا کے تحت شروع کئے گئے اس پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر 12 سے 200 ٹی وی چینل کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاستوں کو پہلی سے بارہویں تک علاقائی زبان میں ضمنی تعلیم میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے اسکولوں کے بند ہونے کے بعد مرکزی حکومت نے آن لائن پڑھائی کے لئے 2020 میں وزیراعظم ای ودیا پروگرام شروع کیا تھا۔
یہ پروگرام سویں پربھا کی باضابطہ ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔