وزیراعظم مودی بھگوان کو بھی سمجھاسکتے ہیں : راہول

,

   

سان فرانسسکو : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر جم کر تنقید کی ہے ۔ انہوں نے امریکہ کے دورے کے موقع پر سان فرانسسکو میں ہندوستانیوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا ۔ راہول نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ ہندوستان میں سیاست کرنا اب آسان نہیں رہا ۔ چنانچہ ہم نے یاترا کرنے کا فیصلہ کیا ۔ راہول نے کہا کہ دنیا اتنی بڑی ہے کہ کوئی شخص یہ نہیں سوچ سکتا کہ وہ سب کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے ۔ یہ ایک بیماری کی طرح ہے کہ ہندوستان میںکچھ لوگ ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں ۔ میرے خیال میں وہ بھگوان سے زیادہ جانتے ہیں ۔ وہ بھگوان کے سامنے بیٹھ کر انہیں بھی سمجھا سکتے ہیں کہ کائنات میں کیا چل رہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی بھی ان ہی لوگوں میں سے ہیں۔