بہار۔اس با ت کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ”جنگل راج کے قائدین“ایک ساتھ ”نکسلزم“ او ر”تکڑے تکڑے گینگ“ کے ساتھ آگئے ہیں‘ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ریاست کی عوام پر زوردیاکہ وہ عظیم اتحاد کی جیت سے چوکنا ہوجائیں‘ ”تشدد کے دور“ کی یہ پھر ایک شروعات ہوگا۔
وزیراعظم نے یہاں موتی ہاری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”اس مرتبہ بہار کے الیکشن میں جنگل راج(راشٹرایہ جنتا دل یا آر جے ڈی)کے قائدین نکسلزم اور تکڑے تکڑے گینگ کے ساتھ ائے ہیں۔
اگر ایک موقع دیا‘ وہ پھر ریاست بہار کو تشدد کے اندھیرے دور میں دھکیل دیں گے“۔مذکورہ گرانڈ الائنس بہار میں آرجے ڈی او رکانگریس پر مشتمل ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ شاکر کی ملز اور دیگر صنعتیں ریاست میں جنگل کے راج کے دوران بند کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”اگر یہ جنگل راج قائدین آپ کے لئے پریشان رہتے‘ پھر ترقی کے دوڑمیں بہار کو پیچھے نہیں چھوڑتے۔
حقیقت تو یہ ہے کہ نہ تو یہ پہلے اس کے لئے فکر مند تھے او رنہ ہی اب ان کو آپ کی فکر ہے۔
وہ اپنی بے نامی جائیدادوں کی حفاظت کے لئے متفکر ہیں“۔مذکورہ مخالف سیاسی جماعتوں میں لالو پرساد یادو کی زیرقیادت آرجے ڈی کے 15سالوں کی حکومت کو ”جنگل راج“ سے تعبیر کیاجارہا ہے۔
مذکورہ وزیراعظم نے زوردیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں نوجوانوں کے لئے روزگار کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ حال ہی میں لاک ڈاؤن کے دوران بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی ریاست میں واپسی کے واقعات دیکھنے کوملے ہیں‘ او رکہاکہ چیف منسٹر نتیش کمار اس کام کے لئے موزوں امیدوار ہیں۔