وزیراعظم مودی سے اشوک گہلوٹ کی ملاقات

   

نئی دہلی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’راجستھان کے چیف منسٹر سری اشوک گہلوٹ نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی‘۔ راجستھان اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کے بعد گہلوٹ نے ڈسمبر میں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ کانگریس کی زیراقتدار ایک اور ریاست مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر کمل ناتھ نے گزشتہ روز پیر کو وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔