وزیراعظم مودی سے سپریم کورٹ کے سابق جج کاٹجو کی اپیل’میرے ہندوستان کو بچاؤ‘۔

,

   

حیدرآباد۔ سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا اور وزیراعظم نریندر مودی او رہوم منسٹر امیت شاہ پر مذکورہ ملک کو بچانے کا زوردیاہے۔ امیت شاہ اور نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے شیئر ویڈیو کے ساتھ کاٹجو نے کہاکہ ”یہ میرا ہندوستان نہیں ہے۔ امیت شاہ نریندر مودی کیا تم اس کو پسند کرتے ہوئے؟اگرایسی حالت درالحکومت کی ہے تو دوردراز کے مقامات سے تم کیاتوقع کرسکتے ہو؟

https://twitter.com/mkatju/status/1424722970560323588?s=20


ایک او رویڈیو شیئر کرتے ہوئے جس میں کچھ لوگوں کا ایک گروپ مخالف مسلم کمیونٹی نعرے لگارہا ہے‘ کاٹجو نے لکھا کہ ”محترم امیت شاہ‘ نریندر مودی اگر کسی چیز کے متعلق آپ کو کچھ خدشہ ہے تو تمہاری پارٹی کے لیڈران کا یہ ویڈیو ہے جس میں تشدد کے لئے اکسایاجارہا ہے۔ مہربانی کرکے میرے ہندوستان کو بچالیں“۔

https://twitter.com/vinodkapri/status/1424442939296546817?s=20

نئی دہلی کے جنتر منتر پر مخالف مسلم نعرے لگانے والوں کے خلاف درایں اثناء کئی لوگوں نے کاروائی کی کی مانگ کی ہے

سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن نے ٹوئٹ کیاکہ”بغیر اجازت کے بی جے پی کے معروف چہروں کی قیادت میں جنتر منتر پر نفرت او رقتل کے نعروں کو منظوری دی گئی ہے‘ بڑی پیمانے پر عوامی برہمی کے بعد دہلی پولیس نے آخر کار ”نامعلوم افراد“ کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کیاہے حالانکہ وہ شکایت میں نام دائر کرسکتے اور ویڈیو میں ان کی شناخت کرسکتے ہیں!“

یہا ں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے جنتر منتر پر ”بھارت جوڑو“ کے عنوان پر پروگرام منعقد کیاتھا۔
اشونی کے بشمول چھ لوگ تحویل میں۔


دہلی پولیس نے منگل کے روز جانکاری دی کہ جنتر منتر کے قریب مبینہ نعرے بازی کے معاملے میں چھ لوگ بشمول اشونی اپادھیائے کو گرفتار کرلیاگیاہے۔پولیس کے بموجب اشونی اپادھیائے‘ ونود شرما‘ دیپک سنگھ‘ ونیت کرانتی‘ پریت سنگھ اور دیپک کو تحویل میں لے لیاگیاہے۔

اس سے قبل دن میں پولیس نے اس معاملے میں پولیس نے تمام ملزمین کوطلب کرکے پوچھ تاچھ کی تھی اور کہاکہ معاملے پر قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی اور کوئی بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔