وزیراعظم مودی نے لنکا کا ذکر کیا۔ اگر سکیورٹی نہیں تو سلامتی کا کوئی مطلب نہیں رہتا

,

   

انہوں نے پلواماں میں چالیس مارے‘ ہم نے اسی علاقے میں 42مارگرائے۔ وارناسی میں پڑوسی سری لنکا میں پیش ائے حالیہ دہشت گرد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مودی نے جمعہ کے روز کہاکہ اگر سکیورٹی نہیں تو سلامتی کا ایک ملک میں اہمیت کافی کم ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک لمحے کے لئے بھی دہشت گردی کو نظر انداز کرنا ملک کے ساتھ ناانصافی کی وجہہ بنتا ہے

واراناسی۔گنگا ارتھی اور دو سے ڈھائی گھنٹے طویل روڈ شو کے بعد شہر کی ایک ہوٹل میں پارٹی لیڈرس اور ممتاز شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ابھی کچھ دن پہلے سری لنکا میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے۔ اس دن ایسٹر تھا۔ لوگ بڑی بڑی گاڑیوں میں خوشی خوشی اپنے گھر والوں کے ساتھ گرجا گھر ائے تھے۔بائبل کا پاٹ پڑھ رہے تھے۔

خواب او رامیدیں لے کر ائے تھے۔دولت تھی‘ امتیاز تھا‘ کاروبار تھا‘ بنگلہ تھا‘ گاڑی تھی‘ سب کچھ تھا۔ایک جھٹکے میں سب چلا گیا۔ دہشت نے سب کچھ تباہ کردیا۔

مودی نے کہاکہ ”آپ بھی‘ آپ کے پاس بھی گاڑی ہے‘ بنگلہ ہے‘ سب کچھ ہے‘ لیکن شام کو زندہ گھر لوٹ کر نہیں آؤگے تو کیس کام کیا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ یوپی اے کے دس سال کے دور میں ایودھیا‘ واراناسی کے سنکٹ موچن مندر میں‘ دہلی کے اکشر دھام مند ر پر حملے ہوئے مگر دعوی کیانہ کسی شہر‘ مذہبی مقام او رمندر پر حملے ہوئے او روہ ان کی حکومت کی کوششوں کی وجہہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس طرح کے حملوں کے بعد کسی قسم کی بات چیت میں الجھی نہیں رہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ”ہم نے بتادیا کہ نیا ہندوستان برداشت کرتا اور کہتا نہیں ہے۔ نہ وہ برداشت کرتا ہے اور نہ کہتا ہے۔

وہ دہشت گردی کا منھ توڑ جواب دیتا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ دہشت گردی جموں کشمیر میں محدود علاقوں تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔مودی نے کہاکہ دہشت گردی کے ماسٹر تباہ ہورہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے الفاظ کو کوئی اہمیت نہیں مل رہی ہے۔

مودی نے کہاکہ ”انہوں نے پلواماں میں ہمارے 40جوانوں کو شہید کیا۔ اب تک ہم نے اسی علاقے میں 42دہشت گردوں کو مارگرایا۔ یہ ہمارا کام کرنے کا طریقہ ہے۔

میں دیش جھکنے نہیں دوں گا“۔ قبل ازیں دن میں انہوں نے بھگوا رنگ کا کرتا پہنے سات کیلومیٹر کے روڈ شو کی شروعات کی تھی جوث اشوامیدھ گھاٹ پر ختم ہوا‘ اسی دوران بنارس ہندو یونیورسٹی کی گیٹ پر واقعہ مدن موہن مالویہ کے مجسمہ کی بھی انہوں نے گلپوشی کی۔

عوام کی کثیرتعداد اس موقع پر ان کے ہمراہ تھی جو ”وندے ماترم“ کے نعرے لگارہے تھے۔ یوپی چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ‘ اپنا دل لیڈر انو پریہ پٹیل‘ بی جے پی کے ریاستی صدر مہیندر ناتھ پانڈے اور یونین منسٹر و یوپی انچارج جے پی نڈا بھی قافلے میں شامل تھے۔

مذکورہ روڈ شو بی ایچ یو کی گیٹ سے گوڈی والیا سے گذرتا مسلم اکثریتی والے علاقے جس میں سونار پور‘ اور مدن پورا شامل ہیں پہنچا۔