وزیراعظم مودی نے ووٹروں سےپرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔گجرات میں ووٹنگ آج صبح 8 بجے سے شروع ہوئی اور شام 5.30 بجے تک جاری رہے گی۔ سوراشٹرا، کچھ اور گجرات کے جنوبی حصوں کے 19 اضلاع میں پھیلے 89 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے کی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ‘‘آج گجرات میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ ہے ۔ میں تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں، خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں سے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاست میں مسلسل ساتویں مرتبہ ریکارڈ بنانے کی امید کر رہی ہے ۔