وزیراعظم مودی نے کاشی میں کروزکو جھنڈی دکھائی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل ریور کروز ۔ ایم وی گنگا ولاس کو جھنڈی دکھائی اور کاشی کے گنگاپار علاقہ میں ایک نئے ٹینٹ سٹی کا افتتاح کیا۔تقریب کے دوران انہوں نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے کئی دیگر اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ ریور کروز ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے وزیر اعظم کی کوششوں کے عین مطابق اس سرویس کے آغاز کے ساتھ ہی ریور کروز کی بہت بڑی غیر استعمال شدہ صلاحیت کھل جائے گی اور یہ ہندوستان کیلئے ریور کروز ٹورازم کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔